تحریک انصاف ڈٹ گئی، حماد اظہر اور اسلام آباد جلسے کے حوالے سے بڑا فیصلہ

تحریک انصاف ڈٹ گئی، حماد اظہر اور اسلام آباد جلسے کے حوالے سے بڑا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ
تحریک انصاف ڈٹ گئی، حماد اظہر اور اسلام آباد جلسے کے حوالے سے بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

17 Aug 2024

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں کور کمیٹی کے تمام اراکین موجود تھے، کچھ نے عدم موجودگی کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے اہم اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف زیر سماعت مقدمات اور اُن کی پیشرفت پر شرکا کو قانونی ٹیم نے بریفنگ دی۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں ستمبر تک بانی پی ٹی آئی کے کیسزمکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے 22 اگست کو اسلام آباد میں اجازت ملنے یا نہ ملنے یعنی ہرصورت جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے کارکنان کو بھرپور تعداد میں شرکت کی ہدایت بھی کی۔ جلسے کی قیادت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کریں گے۔

اجلاس میں قاضی فائز عیسٰی سے عمران خان، بشری بی بی اور پی ٹی آئی سے متعلق مقدمات سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ کور کمیٹی نے حماد اظہر کے تحفظات اور الزامات کا جائزہ لینے کے بعد انہیں دور کرنے کا فیصلہ کیا اور حماد اظہر کے استعفے کو منظور نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!