تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی کے اغوا کا دعوی
ویب ڈیسک
|
18 Jul 2024
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مظفرگڑھ سے ایم این اے معظم جتوئی کے اغوا کا دعویٰ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ناقابل تصور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ معظم جتوئی پہلے ہی پی ٹی آئی میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کرا چکے، عدالت نوٹس لے کر ہمارے رکن قومی اسمبلی کو فوری رہا کروائے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دیے جانے کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی نے دعوی کیا ہے کہ آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے اراکین کو وفاداری تبدیل کرنے کیلیے دھمکایا جارہا ہے۔
ایک روز قبل پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کو ہراساں اور وفاداریاں تبدیل کرنے کیلیے دھمکایا جارہا ہے۔
Comments
0 comment