تحریک انصاف نے 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر 200 سے زائد حملے کیے، عطا تارڑ

تحریک انصاف نے 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر 200 سے زائد حملے کیے، عطا تارڑ

پی ٹی آئی نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
تحریک انصاف نے 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر 200 سے زائد حملے کیے، عطا تارڑ

Webdesk

|

24 Jul 2024

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انتشار کے سرغنہ نے بالآخر آج 9 مئی کے واقعہ میں سہولت کاری اور منصوبہ سازی کا اعتراف جرم کر ہی لیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ تشدد اور شرپسندی کے ذریعے ریاست کو نقصان پہنچانے کے گرد گھومتی رہی اور انہوں نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ 9 مئی کو 200 سے زائد فوجی تنصیبات اور جی ایچ کیو پر حملے کئے، کور کمانڈر ہاﺅس کے باہر عمران نیازی کے خاندان کے لوگ موجود تھے جو حملوں کی ہدایات دیتے رہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ زمان پارک دہشت گردوں کا تربیتی ہیڈ کواٹر بنا رہا جہاں پٹرول بم تیار کئے جاتے اور ریاست پر حملے کی تربیت دی جاتی رہی جبکہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے، ملک کو ڈیفالٹ کرانے، سائفر لہرانے کی سازش سے لے کر شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہر وہ کام کیا جو ملک دشمن بھی نہ کر سکے، اس شرپسند، انتشاری ٹولے کے خلاف سخت کارروائی ملکی سلامتی اور قومی مفادات کا تقاضا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!