تحریک انصاف پر پابندی، اتحادی جماعتیں حکومتی فیصلے کیخلاف میدان میں آگئیں

تحریک انصاف پر پابندی، اتحادی جماعتیں حکومتی فیصلے کیخلاف میدان میں آگئیں

عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین نے وزیراعظم کو آرٹیکل 6 سے خبردار کردیا
تحریک انصاف پر پابندی، اتحادی جماعتیں حکومتی فیصلے کیخلاف میدان میں آگئیں

ویب ڈیسک

|

15 Jul 2024

پیپلزپارٹی، عوام پاکستان پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی تحریک انصاف پر پابندی کے خلاف میدان میں آگئے۔

حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی اور عمران خان سمیت دیگر کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کے فیصلے پر ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں میدان میں آگئیں۔

نواز شریف کے دیرینہ ساتھی شاہد خاقان عباسی نے تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سوچیں کہ لوگ کہیں گے مخصوص نشستوں کی خاطر جمہوریت روایات کو پامال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی کی کوئی مثال نہیں ملتی اور نہ حکومت کے پاس پابندی کا اختیار ہے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ ویسے تو عمران خان سمیت کسی کے خلاف آرٹیکل 6 آ نہیں سکتا اور اگر آگیا تو پھر سب رگڑے میں آئیں گے۔ حکومت کو اگر آرٹیکل 6 کا شوق ہے تو یہ بہت سارے لوگوں پر لگ جائے گا۔

انہوں نے حکومت کا مذاکرات کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی کشیدگی اور مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں اور اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

اُدھر عوامی نیشنل پارٹی نے بھی پابندی کو جمہوریت کے خلاف قرار دیتے ہوئے حکومتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مسترد کردیا جبکہ پیپلزپارٹی نے فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے سیاسی اختلافات کا مطلب اور حل اُس جماعت پر پابندی نہیں ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!