تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ، شدید ردعمل اور اندرونی مخالفت کے بعد حکومت کا یوٹرن

تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ، شدید ردعمل اور اندرونی مخالفت کے بعد حکومت کا یوٹرن

حکومت نے اب ساری کہانی اتحادیوں کی مشاورت سے منسوب کردی
تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ، شدید ردعمل اور اندرونی مخالفت کے بعد حکومت کا یوٹرن

ویب ڈیسک

|

17 Jul 2024

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے تین روز قبل ایک اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی اور عمران خان، عارف علوی، قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ حکومت تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے سپریم کورٹ جائے گی جبکہ آرٹیکل 6 کی کارروائی کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔

حکومت کے اس فیصلے کے بارے میں سن کر اتحادی جماعتوں نے شدید مخالفت کی اور تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر سیاسی و نظریاتی لیگی رہنماؤں نے بھی اس کی مخالفت کی۔

پیپلزپارٹی، اے این پی، جماعت اسلامی، میپ، جے یو آئی سمیت سب نے حکومت کو اس فیصلے پر آڑے ہاتھوں لیا جبکہ شاہد خاقان عباسی چیئرمین عوام پاکستان پارٹی نے تو چیلنج تک دیا کہ حکومت کوئی کارروائی نہیں کرسکتی کیونکہ اگر آرٹیکل چھ کا چیپٹر کھلا تو سب رگڑے میں آئیں گے۔

شدید مخالفت اور تنقید کے بعد حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے یوٹرن لیا اور اب حکومتی نمائندے وضاحت کرتے پھر رہے ہیں۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ابھی حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، ایسا کوئی بھی اقدام اتحادیوں کی مشاورت کے بغیر نہیں اٹھایا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!