ترنول جلسہ کیا تو ۔۔۔۔ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کو خبردار کردیا

ترنول جلسہ کیا تو ۔۔۔۔ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کو خبردار کردیا

اگر جلسہ کرنے کی کوشش کی گئی تو قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی، ترجمان
ترنول جلسہ کیا تو ۔۔۔۔ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کو خبردار کردیا

Webdesk

|

6 Jul 2024

اسلام آباد پولیس نے انتظامیہ کی جانب سے جلسے کا اجازت نامہ منسوخ ہونے کے بعد سیاسی جماعت اور اُس کے کارکنوں کو خبردار کردیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے 6 جولائی کو سیاسی پارٹی کے جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے، اجازت نامہ کے بغیر کسی جلسے کی اجازت نہیں ہے۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ جلسہ کرنے کی کوشش خلاف قانون ہوگی اور اگر کسی نے احکامات نہ مانے یا قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اُس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس شہر میں ہر صورت امن و امان کے قیام کو یقینی بنائے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات اور دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پی ٹی آئی کو دیے گئے جلسہ کا اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کے بعد پولیس اور انتظامیہ کی بھاری نفری نے ترنول میں جلسہ گاہ پہنچ کر پنڈال کو خالی کروا لیا جبکہ اسٹیج بھی ہٹا دیا۔

پولیس اور انتظامیہ نے اسٹیج کیلیے رکھے گئے کنٹنر بھی قبضے میں لے لیے اور مؤقف دیا کہ این او سی منسوخ ہونے کے بعد جگہ خالی کرائی جارہی ہے اس کے علاوہ پولیس نے پنڈال کے اطراف میں خار دار تاریں بھی لگادیں ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!