اٹک میں آزاد امیدوار قاتلانہ حملے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے
ویب ڈیسک
|
7 Feb 2024
اٹک میں نامعلوم افراد نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی ون سے انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار چنگیز خان کے دفتر پر فائرنگ کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی ون اٹک سے انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ہوئی، جس میں حضرو اٹک سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار چنگیز خان معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
نامعلوم افراد کی جانب کی گئی فائرنگ سے گولیاں دروازے کو چیرتی ہوئی نکل گیں۔ جبکہ امیدوار نے بتایا کہ فائرنگ سے متاثر کمرے سے چند لمحے پہلے ہی انہوں نے نماز ادا کی تھی۔
فائرنگ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ڈی پی او اٹک نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں اس سے قبل ایسی کسی قسم کی تاریخ نہیں ملتی، واقعے کے حوالے سے تحققیات کی جارہی ہیں۔
Comments
0 comment