ٹرین مسافروں کیلیے بری خبر
محکمہ ریلوے نے کرایوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

ویب ڈیسک
|
4 Feb 2025
ریلوے مسافروں کیلیے بری خبر یہ ہے کہ محکمے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو بنیاد بناکر تمام کیٹگریز کے مسافروں کیلیے کرایہ بڑھا دیا۔
اس حوالے سے کرایوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق پانچ فروری سے ہوگا۔
محکمہ ریلویز کے مطابق ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہوگا۔کرایوں میں اضافے کا اطلاق سلون سروس اور تمام آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی ہوگا۔
Comments
0 comment