توشہ خانہ 2 کیس کی سزا سن کر عمران خان ہنسی نہ روک پائے، اہم ہدایت کردی

2 hours ago

توشہ خانہ 2 کیس کی سزا سن کر عمران خان ہنسی نہ روک پائے، اہم ہدایت کردی

بانی سے صرف تین منٹ کی ملاقات ہوسکی ہے،سلمان صفدر
توشہ خانہ 2 کیس کی سزا سن کر عمران خان ہنسی نہ روک پائے، اہم ہدایت کردی

ویب ڈیسک

|

20 Dec 2025

احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ 2 کیس میں سزا کے بعد عمران خان مسکرا دیے تھے۔

عدالتی سماعت کے بعد بانی کے وکیل سلمان صفدر نے علیمہ خان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ خان صاحب نے عدالتی فیصلے کا پوچھا کیا ہوا ہے بتایا سزا ہوئی،عدالتی سزا سن کر بانی مسکرا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بانی نے ہدایت کی ہے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کروں، سیکیورٹی کی وجہ سے ان سے مشکل سے ملاقات ہوئی اور صرف تین منٹ گفتگو ہوسکی۔

بانی کے پاس کتابیں نہیں وہ مجھ سے ملنا چاہتے تھے۔

سلمان صفدر نے کہا کہ آج تو دلائل ہونے تھے فیصلہ غلط سنایا گیا ہے جج صاحب 59 صفحات پر مشتمل فیصلہ اپنے ساتھ گھر سے لے کر آئے تھے۔

سلمان صفدر نے اعلان کیا کہ بانی پر ٹارچر کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دکھ ہے بہنوں کیساتھ جو ہورہا ہے، انہوں نے یاسمین راشد، ماہ رنگ اور دیگر خواتین کی بات کی۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی کو ذہنی ٹارچر کیا جارہا ہے، پورے جیل میں مجرم کو کتابیں دی جاتی ہیں مگر بانی کو نہیں دی جارہی۔ 

'بانی نے تشدد پر بات کی، سہیل آفریدی کو تحریک کیلیے تیار رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ میں کسی ادارے نہیں بلکہ ایک سرکاری ملازم پر بات کرتا ہوں، وہ میرے ساتھ ظلم کررہا ہے'۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!