توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد
دونوں نے صحت جرم سے انکار کردیا
ویب ڈیسک
|
12 Dec 2024
خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم عائد کردی۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت راولپنڈی اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے روبرو ہوئی۔ جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
جج شاہ رخ ارجمند نے ملزمان پر عائد فرد جرم پڑھ کر سنائی جس کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے صحت جرم سے انکار کیا۔
Comments
0 comment