توشہ خانہ کیس آشکار کرنے والے عمرفاروق کیلئے ہلال امتیاز کی منظوری

توشہ خانہ کیس آشکار کرنے والے عمرفاروق کیلئے ہلال امتیاز کی منظوری

تمام تر افراد کو سول ایوارڈ 23 مارچ 2025 کی تقریب میں دیے جائیں گے۔
توشہ خانہ کیس آشکار کرنے والے عمرفاروق کیلئے ہلال امتیاز کی منظوری

Webdesk

|

14 Aug 2024

  اسلام آباد: 78ویں یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی و غیر ملکی شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام تر افراد کو سول ایوارڈ 23 مارچ 2025 کی تقریب میں دیے جائیں گے۔

 ادب، کھیل، سماجی خدمات، سائنس، انجینئرنگ، تعلیم، طب، فنون، انسان دوستی، کاروباری، ٹیکس دہندگان اور برآمد کنندگان، عوامی خدمات، بہادری اور خدمات کے شعبوں میں یہ ایوارڈز دیے جائیں گے۔

اس فہرست میں اوور سیز پاکستانی عمر فاروق کا نام بھی شامل ہے۔ صدر مملکت نے انہیں بھی ہلال امتیازعطاکرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

عمرفاروق کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ سے گھڑی لینے کے معاملے کو بے نقاب کرنے پر ہلال امتیاز دیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!