وادی تیراہ میں آپریشن نہیں نیشنل ایکشن پلان کی کارروائیاں کی جارہی ہیں، وفاقی حکومت

وادی تیراہ میں آپریشن نہیں نیشنل ایکشن پلان کی کارروائیاں کی جارہی ہیں، وفاقی حکومت

اگر ریاست آپریشن کرے گی تو اُسے چھپائے گی نہیں بلکہ اعلانیہ ہوگا، وزیر مملکت برائے داخلہ
وادی تیراہ میں آپریشن نہیں نیشنل ایکشن پلان کی کارروائیاں کی جارہی ہیں، وفاقی حکومت

Webdesk

|

28 Jan 2026

وفاقی حکومت نے وادی تیراہ میں جاری آپریشن کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں دراصل نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی جارہی ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وادی تیراہ میں آپریشن نہیں ہورہا صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاست آپریشن کرے گی تو اُسے چھپائے گی نہیں بلکہ اعلانیہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ پر پی ٹی آئی نے منفی سیاست شروع کردی، پی ٹی آئی والے وادی تیراہ میں آپریشن کرنا تو چاہتے ہیں لیکن چھپ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو کوئی آپریشن کرنا ہوتا تو چھپاتے کیوں؟ تیراہ میں جب آپریشن ہوگا اعلانیہ ہوگا۔

وزیرمملکت نے کہا کہ وادی تیراہ کے لوگوں کو فراہم کی گئی امداد میں خورد برد کی گئی، کوہستان مالیاتی اسکینڈل سب کے سامنے ہے، چار ارب روپے کی بدعنوانی کی گئی اور اب یہ لوگ سیاسی بیانیہ بنانے اور کرپشن چھپانے کے لیے بہانے تراشتے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!