وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا
وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

Webdesk

|

23 Oct 2025

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مذہبی جماعت ٹی ایل پی پر  پابندی کی منظوری دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں کابینہ کو ملک میں ٹی ایل پی کی پرتشدد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں پر بریف کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کو بتایا گیا کہ 2016سے قائم اس تنظیم نے پورے ملک میں  شرانگیزی کو  ہوا دی، 2021 میں بھی اس وقت کی حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگائی تھی، پابندی6 ماہ بعد اس شرط پرہٹائی گئی کہ آئندہ ملک میں بے امنی اور پرتشدد کاروائیاں نہیں ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق تنظیم پر پابندی کی وجہ 2021 میں دی گئی ضمانتوں سے روگردانی بھی ہے، ماضی میں بھی ٹی ایل پی کے پرتشدد جلسوں، ریلیوں میں سکیورٹی اہلکار اور بیگناہ راہگیراپنی جانوں سے ہاتھ بیٹھے تھے، وفاقی کابینہ متفقہ طورپر اس نتیجے پرپہنچی کہ ٹی ایل پی دہشت گردی اور پرتشدد کاروائیوں میں ملوث ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کو کابینہ نے ضابطے کی کارروائی کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ٹی ایل پی  پرپابندی کی منظوری کا معاملہ وزارت قانون کو بھجوایا جائیگا، وزارت قانون  پابندی سے متعلق باقاعدہ ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کریگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!