واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، افغان مہاجرین کیلیے پاکستان نوگو ایریا قرار

ویب ڈیسک
|
1 Apr 2025
پاکستان میں سالوں سے مقیم افغان مہاجرین کو واپس جانے کیلیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے اور اب اُن کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
حکومت نے افغان مہاجرین کو پاکستان سے واپسی کیلیے 31 مارچ کے رات 12 بجے تک کی ڈیڈ لائن دی تھی اور انہیں کہا تھا کہ اس دوران جانے والوں کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
اب یہ ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے اور اسلام آباد، راولپنڈی کو افغانیوں کیلیے نوگو ایریا قرار دے دیا گیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افغان شہری کو حراست میں لے کر اہل خانہ سمیت ملک بدر کریں۔
اس ضمن میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام تھانوں میں ہدایت نامہ بھییج دیا گیا ہے جس میں ضلع میں مقیم یا کام کرنے والے غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے کسی بھی افغان شہری کو حراست میں لیا جائے۔ تاہم، حکم میں اجتماعی سزا کی وکالت کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی خاندان کا کوئی رکن کسی جرم میں ملوث پایا جاتا ہے، تو پورا خاندان ملک بدری کا ذمہ دار ہوگا۔
Comments
0 comment