ورلڈ بینک نے پنجاب کی فضائی آلودگی کے خاتمے کیلیے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک
|
29 Mar 2025
عالمی بینک نے پنجاب کی آب و ہوا بہتر بنانے اور فضائی آلودگی کے خاتمے کیلیے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قرض کی رقم پنجاب کلین ایئر پروگرام پر خرچ کی جائے گی، جس کی مدد سے صوبہ پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے خرچ ہوگی جبکہ ہوا کے معیار کو بہتر انتظام کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔
کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کا کہنا تھا کہ کہ اس اقدامات کے ذریعے ہوا کے معیار اورعوامی صحت کو بہتر بنانا ہے، پنجاب کلین ایئر پروگرام سموگ کم کرنے کا منصوبہ ہے، لاکھوں شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے کی ایک اہم کوشش ہے، صاف ہوا سے سانس اور دل کی بیماریوں میں کمی آئے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبہ عالمی بینک کے نئے کَنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت ہے، لاہور ڈویڑن کے 13 ملین شہریوں کیلئے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔
Comments
0 comment