وزیر اعظم بننے پر مبارک باد، شہباز شریف کا مودی سمیت عالمی رہنماؤں کو جواب

وزیر اعظم بننے پر مبارک باد، شہباز شریف کا مودی سمیت عالمی رہنماؤں کو جواب

پاکستان تمام برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیر اعظم بننے پر مبارک باد، شہباز شریف کا مودی سمیت عالمی رہنماؤں کو جواب

ویب ڈیسک

|

7 Mar 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے  وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دینے پر مودی سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ پاکستان تمام برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم  نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے  وزیر اعظم کے انتخاب پر مبارکباد پر مبارکباد دی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنی ٹویٹ میں شکریہ ادا کیا۔ سعودی ولی  عہد محمد بن سلیمان نے کے پیغام کے جواب میں کیا کہ میں وزیر اعظم  عہدہ سنبھالنے پر اپنے بھائی  شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد اور برادر ملک سعودی عرب کے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

شہباز شریف  نے کہا کہ پاکستان  اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات باہمی احترام، مذہبی اور ثقافتی وابستگی اور مشترکہ اقدار پر مبنی تاریخی بندھنوں میں بندھے ہیں مجھے یقین ہے کہ یہ برادرانہ رشتے آنے والے وقتوں میں پروان چڑھتے رہیں گے۔دونوں برادر ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

وزیراعظم نے کینیا کے صدر سے اظہار تشکر  کیا ہے اور کہا کہ میری بطور وزیراعظم پاکستان تقرری پر آپ کی پرتپاک مبارکباد کا خیر مقدم کرتا ہوں پاکستان اور کینیا کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔میں اپنے دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے مسلسل تعاون کا منتظر ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو جوابی ٹویٹ کیا اور کہا کہںمیرے بھائی کی طرف سے مبارکبادی کال موصول ہوئی۔ہم نے اپنے ممالک اور خطے کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شہباز شریف  نے قطر کے وزیراعظم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!