وزیر دفاع کا قلمدان سنبھالتے ہی خواجہ آصف کا فوج کی تمام ضروریات پوری کرنے کا اعلان
خواجہ آصف نے وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد وزارت دفاع کے دفتر کا دورہ کیا
ویب ڈیسک
|
13 Mar 2024
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے وزیر دفاع اور دفاعی پیداوار کا قلمدان سنبھالتے ہی مسلح افواج کی تمام ضروریات پوری کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد وزارت دفاع کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں سیکرٹری دفاع، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) حمود الزماں خان نے اُن کا استقبال کیا۔
وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار کی وزارتوں کے سینئر افسران کے ساتھ وفاقی وزیر کی ایک تعارفی میٹنگ ہوئی۔ جس میں خواجہ آصف کو حکام کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔
وزیر دفاع کو وزارتوں اور انکے انتظامی محکموں کے کردار اور کاموں بشمول اہم جاری سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر افسران سے خطاب میں نو مقرر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرے گی۔
Comments
0 comment