وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیر اعظم شہباز شریف کے نائب مقرر
Webdesk
|
28 Apr 2024
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈارنائب وزیر اعظم مقرر کر دیاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیرعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جا ری کیا۔
ڈپٹی وزیر اعظم مقرر ہونے کیساتھ ہی اسحاق ڈار ملکی تاریخ کی چوتھے نائب وزیراعظم بن گئے اس پہلے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو، نصرت بھٹو، پرویز الٰہی مختلف ادوار میں نائب وزیر اعظم کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔
سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے1971میں اس وقت کے وزیر اعظم نور العمین کے ساتھ بطور ڈپٹی وزیر اعظم ذمہ داریاں سرانجام دیں اور معز13روز نائب وزیر اعظم کے طور پر کام کیا۔
1989میں پیپلز پارٹی دور حکومت میں سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی والدہ نصرت بھٹوکواپنا نائب مقررکرتے ہوئے بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعینات کیا۔
نصرت بھٹو31مارچ1989سے6اگست1990تک17مہینے بطور ڈپٹی وزیر اعظم ذمہ داریاں سرانجام دیتی رہیں جبکہ جون 2012میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کو بطور ڈپٹی وزیر اعظم مقرر کیا گیا وہ جون 2012سے مارچ2013،9ماہ تک نائب وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے۔
اسحق ڈار پانچ مرتبہ وزیر خزانہ رہ چکے ہیں وہ نواز شریف کے دورہ حکومت چار مرتبہ اور شہباز شریف کے گزشتہ دور میں وزیر خزانہ رہے۔ موجودہ کابینہ میں اسحق ڈار کو وزیر خارجہ کا قلمدان دیا گیا۔
Comments
0 comment