وزیر مملکت نے انٹرنیٹ کا مسئلہ جلد حل ہونے کی خوشخبری سنادی

وزیر مملکت نے انٹرنیٹ کا مسئلہ جلد حل ہونے کی خوشخبری سنادی

پانچ ماہ کے دوران آئی ٹی ایکسپورٹ میں 33فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ واحد انڈسٹری ہے جس نے ٹریڈ سرپلس بھی شو کیا ہے
وزیر مملکت نے انٹرنیٹ کا مسئلہ جلد حل ہونے کی خوشخبری سنادی

Webdesk

|

15 Jan 2025

اسلام آباد : وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے انٹرنیٹ کا مسئلہ جلد حل ہونے کی خوشخبری سنادی، اُن کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی سب میرین کیبل پاکستان آچکی، امید ہے انٹرنیٹ کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ اجلاس سے خطاب میں وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے انٹرنیٹ کی سپیڈ کو دیکھتا ہے، پی ٹی اے نے ملک میں دو سال میں اپنی فریکوئنسی کو ڈبل کیا ہے۔

 پاکستان میں انٹرنیٹ کے صارفین کی تعدادمیں 25فیصد ہوا ہے۔ پانچ ماہ کے دوران آئی ٹی ایکسپورٹ میں 33فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ واحد انڈسٹری ہے جس نے ٹریڈ سرپلس بھی شو کیا ہے،

اُنہوں نے کہا کہ 8سب میرین کیبلز ہیں جن میں سے ایک اپنی زندگی پوری کرچکی ہے، دنیا کی سب سے بڑی سب میرین کیبل پاکستان آچکی ہے، امید ہے انٹرنیٹ کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ موبائل براڈبینڈ پر زیادہ ترمسائل ہوئے ہیں، ہم انٹرنیٹ سے متعلق کاروباروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، پاشا نے تین کمپنیوں کا بتایا جہاں  پوارا پاکستان 274میگاہرٹز پر کام کررہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ  آج گلوبل لینڈ سکیپ میں سپیکٹرم کو ریونیو گیدرنگ کے طور پر نہیں دیکھا جاتا، کچھ ملکوں میں لوگ اسپیکٹرم فری دے رہے ہیں، ہم کنسلٹنٹس کی رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں۔

پچھلے دوتین سالوں میں موبائل سیکٹر میں اس طرح سے ترقی نہیں ہوسکی، پی ٹی اے نے امریکی بیسڈ کنسلٹنٹس کو ہائر کیا ہوا ہے، دنیا میں چیزیں بدل رہی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!