وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ، عید وہیں منائیں گے

وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ، عید وہیں منائیں گے

وزیراعظم محمد بن سلمان کی دعوت پر وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں
وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ، عید وہیں منائیں گے

ویب ڈیسک

|

5 Jun 2025

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان سعود کی دعوت پر اپنے دو روزہ دورہءِ سعودی عرب کیلئے اسلام آباد سے جدہ روانہ ہوگئے۔

وزیرِ اعظم 5 اور 6 جون کو دورہءِ سعودی عرب کر رہے ہیں اور عید الاضحی سعودیہ عرب میں گزاریں گے.

عید الاضحی کے دن وزیرِاعظم شہباز شریف اور ولی عہد و وزیرِاعظم سعودی عرب،  شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز عید ملیں گے اور ان کے مابین خصوصی ملاقات ہوگی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوگی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت تنازع کو کم کرنے میں تعمیری کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ سعودی عرب کے دورہ کررہا ہے .

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!