وزیراعظم نے دوران حج انتقال کرنے والے پاکستانی عازمین کو شہید قرار دے دیا، میتیں وطن لانے کی ہدایت

وزیراعظم نے دوران حج انتقال کرنے والے پاکستانی عازمین کو شہید قرار دے دیا، میتیں وطن لانے کی ہدایت

وزیراعظم نے حج کے دوران انتقال کرنے والے حاجیوں کو شہید قرار دے دیا
وزیراعظم نے دوران حج انتقال کرنے والے پاکستانی عازمین کو شہید قرار دے دیا، میتیں وطن لانے کی ہدایت

ویب ڈیسک

|

20 Jun 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے حج کے دوران انتقال کر جانے والے 35 پاکستانی عازمین کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے شہادت قرار دیا اور میتیں وطن واپس لانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف نے اس حوالے سے وزیر خارجہ و ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

وزیراعظم نے پاکستانی حاجیوں کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی میتیں وطن واپس لانے کیلیے انتظامات کرنے کی ہدایت کی اور اسپتالوں میں زیر علاج پاکستانیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ رواں سال گرمی کی وجہ سے حج کے دوران 900 سے زائد عازمین کا انتقال ہوا ہے، وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی و حج مشن نے 35 پاکستانی عازمین کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 20 پاکستانیوں کا انتقال مکہ، 6 کا مدینہ، چار کا منی، تین کا عرفات جبکہ دو عازمین کا مزدلفہ میں انتقال ہوا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!