وزیراعظم نے ہمارے مطالبے پر بجلی کی قیمت کم کی، وہ کراچی جلسے میں مزید ریلیف کا اعلان کرسکتے ہیں، فاروق ستار

وزیراعظم نے ہمارے مطالبے پر بجلی کی قیمت کم کی، وہ کراچی جلسے میں مزید ریلیف کا اعلان کرسکتے ہیں، فاروق ستار

وزیراعظم کو بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کراچی آکر ایم کیو ایم کے جلسے میں کرنا تھا، فاروق ستار کا دعویٰ
وزیراعظم نے ہمارے مطالبے پر بجلی کی قیمت کم کی، وہ کراچی جلسے میں مزید ریلیف کا اعلان کرسکتے ہیں، فاروق ستار

ویب ڈیسک

|

4 Apr 2025

ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا کریڈٹ لے لیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے حکومت میں شامل ہوکروزارتیں نہیں مانگی تھیں بلکہ عوام کیلیے ہمیشہ ریلیف مانگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے مطالبے پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا اور انہیں یہ اعلان کراچی آکر ہمارے جلسے میں کرنا تھا۔

فاروق ستار نے کہا کہ اب وزیر اعظم کراچی آکر جلسے میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ اعلان کریں گے اور ممکن ہے کہ وہ اس سے زیادہ کمی کردیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے ایک روز قبل بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کمی کا اعلان کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!