آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ پورا، نئے سال پر حکومت نے سرکاری ملازمین پر بجلیاں گرادیں

آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ پورا، نئے سال پر حکومت نے سرکاری ملازمین پر بجلیاں گرادیں

حکومت نے پنشن کا طریقہ کار تبدیل کردیا، کوئی بھی افسر اب ایک ہی پنشن وصول کرنے کا مجاز ہوگا
آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ پورا، نئے سال پر حکومت نے سرکاری ملازمین پر بجلیاں گرادیں

ویب ڈیسک

|

2 Jan 2025

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کا ایک اور بڑا مطالبہ پورا کرتے ہوئے سرکاری ملازمین پر بجلیاں گرادیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے  پنشن اصلاحات  کے حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا بڑا مطالبہ پورا  کیا اور سرکاری ملازمین کی پنشن کے حساب کتاب کا طریقہ کار بدل دیا ہے۔

نئے طریقہ کار پر اطلاق کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے تحت سرکاری ملازمین کی پنشن کی کیلکولیشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے نئے سال کی آمد  کے ساتھ سرکاری افسران اورملازمین پر ڈبل پنشن لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ہیپنشن کی نئی شرائط عائد کرنے سے قومی خزانے کوسالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی جبکہ اہم عہدوں پر بیٹھے یا ریٹائر ہونے والے افسران صرف ایک پنشن حاصل کرسکیں گے۔

تبدیلی کے بعد پنشن میں سالانہ اضافہ پہلی پنشن پر لاگو کیا جائے گا جبکہ مستقبل میں پنشن، سروس کے آخری 24ماہ کی بنیاد پر مقرر کی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!