آئی ایس آئی کو شہریوں کی کالز اور میسجز تک رسائی اور ریکارڈنگ کی اجازت مل گئی

آئی ایس آئی کو شہریوں کی کالز اور میسجز تک رسائی اور ریکارڈنگ کی اجازت مل گئی

حکومت نے گزٹ نوٹی فکیشن کے ذریعے اجازت دے دی
آئی ایس آئی کو شہریوں کی کالز اور میسجز تک رسائی اور ریکارڈنگ کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک

|

9 Jul 2024

حکومت نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو شہریوں کی کالز اور پیغام ریکارڈ کرنے اور سراغ لگانے کی قانونی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے رات گئے ایک گزٹ نوٹی فکیشن کے ذریعے کالز اور میسجز ٹریس کرنے کے ساتھ ان کو ریکارڈ کرنے اور سُننے کی بھی اجازت دے دی۔

حکومت نے یہ اجازت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 1996 کے سیکشن 54 کے تحت دی جس میں آئی ایس آئی کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ ملکی سلامتی کے خلاف ہونے والی سازشوں کا سراغ لگائے اور ٹیلی فون کالز و پیغامات کو پکڑیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر آئی ایس آئی کا 18 گریڈ کا افسر اب شہریوں کی کالز، میسجز میں براہ راست مداخلت کے ساتھ انہیں سُن سکے گا اور عملدرآمد بھی کرسکے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!