آئینی بینچ نے عمران خان کی سن لی، بڑی خبر
ویب ڈیسک
|
3 Jan 2025
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
بانی پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں دھاندلی کی درخواست شیر افضل مروت کی وساطت سے سپریم کورٹ آئینی بینچ میں دائر کروائی تھی۔
سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ 7 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔
اس کے علاوہ آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کیس کو سماعت کیلئے مقرر کردیا جس پر 8 جنوری کو 7 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت7 جنوری کو ہوگی۔ فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں7 رکنی آئینی بینچ 7 جنوری کو کیس کی سماعت کرےگا۔
Comments
0 comment