آئینی ترامیم کا مسودہ مکمل طور پر مسترد کردیا ہے، فضل الرحمان

آئینی ترامیم کا مسودہ مکمل طور پر مسترد کردیا ہے، فضل الرحمان

حکومت نے پہلے جو مسودہ دیا اُس پر اگر ساتھ دیتے تو یہ قوم سے خیانت تھی، سربراہ جے یو آئی
آئینی ترامیم کا مسودہ مکمل طور پر مسترد کردیا ہے، فضل الرحمان

Webdesk

|

18 Sep 2024

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر حکومت کی جانب سے دیا گیا مسودہ ہم نے مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کی رہائش گاہ پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے مسودہ دیا اور جب ہم نے اُسے مسترد کردیا تو وہ انکار کررہے ہیں، پہلے جو مسودہ پیش کیا گیا کیا وہ کھیل تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے مسودے کو بغور پڑھا تو یہ کسی طور پر قابل قبول نہیں تھا بلکہ اگر ہم ساتھ دیتے تو یہ قوم سے بڑی خیانت ہوتی۔

فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ اسد قیصر نے میرے بہت کھانے کھائے اب میں ان کے کھانے کھانے آیا ہوں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی اور رؤف حسن نے بھی ظہرانے میں شریک ہوئے۔ اسد قیصر نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں ظہرانے کی دعوت دی تھی۔

 آئینی ترامیم کےلیے حمایت حاصل کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن وفود نے مولانا فضل رحمن سے ملاقات کی تھی۔ اس سلسلے میں اسد قیصر کافی متحرک رہے۔ عارف علوی بھی مولانا سے ملے تھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!