آئینی ترمیم کی حمایت، پی ٹی آئی قیادت کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

آئینی ترمیم کی حمایت، پی ٹی آئی قیادت کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

پی ٹی آئی قائدین صبح بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے
آئینی ترمیم کی حمایت، پی ٹی آئی قیادت کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک

|

18 Oct 2024

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ پی ٹی آئی وفد کو صبح 8 بجے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیرسٹرعلی ظفر، بیرسٹر گوہر، صاحبزادہ حامد رضا، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ صبح بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے۔ 

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر ہمارا اتفاق رائے ہوگیا ہے تاہم عمران خان سے ملاقات کے بعد ہم اُن سے اس پر ہدایت لے کر حتمی اعلان کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی لگا دی تھی جس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملاقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ایس سی او اجلاس کے موقع پر تحریک انصاف کی درخواست پر ڈاکٹرز نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کا جائزہ لیا اور انہیں صحت مند قرار دیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!