آئینی ترمیم پر اپوزیشن نہ مانی تو پھر مجبورا دوسرا راستہ اختیار کرنا ہوگا، بلاول
ویب ڈیسک
|
19 Oct 2024
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن آئینی ترمیم پر راضی نہ ہوئی تو مجبورا ہمیں دوسرا راستہ اختیار کرنا پڑے گا۔
حیدرآباد میں سانحہ 18 اکتوبر کی برسی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم آئین سازی پر متفق ہوچکے ہیں اور میں آئینی عدالت بناکر اسلام آباد سے واپس آؤں گا۔
انہوں ے کہا کہ اسلام آباد جاکر اپوزیشن کو راضی کرنے کی آخری کوشش کروں گا اور کوشش ہوگی کہ جائز طریقے سے ووٹ لے کر آئین سازی کریں اگر اپوزیشن نہ مانی تو پھر دو تہائی اکثریت کیلیے دوسرا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر پارلیمنٹ کی عزت اور سیاست کو معتبر نہ بنایا گیا تو عوام سیاست اور سیاستدانوں کو گالی دینا شروع کردیں گے لہذا اُس وقت سے پہلے سب کو ملکر اس پر کام کرنا ہوگا۔
بلاول نے کہا کہ اگر اپوزیشن کا منانے میں ناکام ہوا تو پھر دعا ہی کرسکتے ہیں، پھر میں مجبور ہونگا کہ دیگر ممبران کے ساتھ ملکر قانون سازی کرلوں، میں نہیں چاہتا کہ کوئی متنازعہ طریقے سے قانون سازی کرو اگر وہ راستہ اپناتا ہو تو وہ غلط ہوگا۔
Comments
0 comment