ایف بی آر کا یوٹرن، بیرون ملک سے ایک سے زائد موبائل لانے پر پابندی کا فیصلہ واپس

ایف بی آر کا یوٹرن، بیرون ملک سے ایک سے زائد موبائل لانے پر پابندی کا فیصلہ واپس

ایف بی آر نے گزشتہ روز مجوزہ ترمیم کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا
ایف بی آر کا یوٹرن، بیرون ملک سے ایک سے زائد موبائل لانے پر پابندی کا فیصلہ واپس

ویب ڈیسک

|

10 Dec 2024

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیگج رولز 2006 میں ترمیم کا فیصلہ واپس لے لیا جس میں بیرون ملک سے آنے والوں پر ایک سے زائد موبائل لانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پربیگج رولز 2006 میں مجوزہ ترامیم واپس لے لی اور فوری طور پر ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی کی تجویز پر عمل درآمد روک دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق موجودہ رولز 2006 کے تحت بیرون ملک سے آنے والوں کو 2 موبائل فون لانے کی اجازت برقرار ہے جبکہ  1200 ڈالر سے زائد کی کمرشل اشیا پرپابندی کی تجویزواپس لے لی ہے۔

ایف بی آر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ رولز میں مجوزہ ترامیم کا ڈرافٹ بھی واپس لے لیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!