عمران خان، نواز شریف اور فضل الرحمان سمیت دیگر شخصیات کے اکاؤنٹس کہاں سے آپریٹ ہورہے ہیں؟

عمران خان، نواز شریف اور فضل الرحمان سمیت دیگر شخصیات کے اکاؤنٹس کہاں سے آپریٹ ہورہے ہیں؟

ایکس پر مختلف صارفین نے بھی پاکستانی سیاستدانوں کے اکانٹس کی لوکیشن کے سکرین شاٹ شئیر کیے
عمران خان، نواز شریف اور فضل الرحمان سمیت دیگر شخصیات کے اکاؤنٹس کہاں سے آپریٹ ہورہے ہیں؟

Webdesk

|

23 Nov 2025

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس نے اپنے پلیٹ فارم پر موجود صارفین کی لوکیشن دکھانے کا نیا فیچر متعارف کراکر سب کو حیران کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنے علاوہ دوسروں کی پروفائلز پر جا کر یہ معلوم کرسکیں گے کہ کسی فرد یا اکاؤنٹ کی اصل لوکیشن کیا ہے،یہ فیچر صارفین کے بارے میں مزید معلومات ظاہر کرے گا تاکہ لوگ یہ جان سکیں کہ وہ پلیٹ فارم پر کس سے بات کر رہے ہیں۔

یہاں یہ یاد رہے کہ ایکس صارفین کو یہ بھی اختیار دیتا ہے کہ وہ اپنی لوکیشن ملک ظاہر کریں یا صرف علاقہ یا خطہ۔

ایکس پر مختلف صارفین نے بھی پاکستانی سیاستدانوں کے اکانٹس کی لوکیشن کے سکرین شاٹ شئیر کیے، سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کا مقام غربی ایشیا بتا رہا ہے۔

اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا اکاؤنٹ یو اے ای میں رجسٹرڈ دیکھائی دیا۔اس کے علاوہ جے یو آئی رہنما مولانا فضل الرحمن کا اکانٹ جرمنی سے آپریٹ ہو رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!