ایران کیخلاف کارروائی، فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ ہوسکتا ہے، شاہ محمود
ویب ڈیسک
|
18 Jan 2024
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے بطور سابق وزیر خارجہ ایران پاکستان کشیدگی پر بے حدتشویش ہے کہ بارڈر آف پیس آج ہاٹ بن گیاہے، الیکشن ائیر میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ ہوسکتا ہے۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ 75سال کےتعلقات میں یہ نوبت نہیں آئی، حکومت کو غور کرناچاہیے، ملکی حدودکی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے بارڈر پر اینٹیں لگانے کی بات ہورہی ہے، ایل او سی کے حالات پہلے ہی سب کے سامنے ہیں، الیکشن ایئرمیں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ ہوسکتا ہے، گلگت بلتستان بارڈر پر بائیس سال سے احتجاج جاری ہے، چاروں سرحدوں پر حالات فکرمندی والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لارجر بنچ نے میرے کاغذات نامزدگی کی اپیل مسترد کردی ہے، حلفیہ کہتاہوں ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ آفتاب باجوہ نےمیرے سیل میں آکر دستخط کرائے، بدنیتی سے مجھے تکنیکی طور پر ناک آؤٹ کیاجارہاہے، سندھ میں میرے دستخط درست اور پنجاب میں وائرس لگ جاتاہے۔
شاہ محمود قریشی نے سوال کیا کہ کیا قوم اس الیکشن کو قبول کرے گی؟قوم اور ملک کے مستقبل سے کھیلا جارہاہے، عمران اسماعیل سے ملاقات پر صحافی نے سوال کیا کہ عمران اسماعیل نے ٹوئیٹ میں کہا کہ ملاقات آپ کی درخواست پر ہوئی، شاہ محمود قریشی الگ گروپ بنانا چاہتے تھے جس پر معذرت کی، جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران اسماعیل کا جواب نہیں دیناچاہتا،مرنا سب نے ہے،اللہ گواہ ہے۔
Comments
0 comment