ایران امریکا معاہدہ 24 گھنٹوں میں ممکن، وزیراعظم نے خوشخبری سنادی

ایران امریکا معاہدہ 24 گھنٹوں میں ممکن، وزیراعظم نے خوشخبری سنادی

دونوں ممالک کی سفارتی کوششوں اور عزم نے اس پیش رفت میں اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف
ایران امریکا معاہدہ 24 گھنٹوں میں ممکن، وزیراعظم نے خوشخبری سنادی

ویب ڈیسک

|

13 Jun 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور امید ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں معاہدہ مکمل کر لیا جائے گا۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ معاہدہ طے پانے کے فوراً بعد اس پر الیکٹرانک دستخط کیے جائیں گے، جبکہ آئندہ ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی ہوں گے تاکہ معاہدے پر عملدرآمد کے معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

انہوں نے مذاکراتی عمل میں تعاون پر امریکا اور ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی سفارتی کوششوں اور عزم نے اس پیش رفت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ امن معاہدہ خطے میں پائیدار امن، استحکام اور باہمی تعاون کے لیے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہو سکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!