ایرانی حملوں میں 2 بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہوئی ہیں، پاکستان

ایرانی حملوں میں 2 بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہوئی ہیں، پاکستان

پاکستان نے حملے پر ایران سے سخت احتجاج کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
ایرانی حملوں میں 2 بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہوئی ہیں، پاکستان

ویب ڈیسک

|

17 Jan 2024

پاکستان نے ایران کی جانب سے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور بتایا کہ حملے میں دو بچے جاں بحق جبکہ تین بچیاں زخمی ہوگئیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے جاری اعلامیے میں پاکستان نے اپنی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق میزائل حملوں کے نتیجے میں دو معصوم بچے جاں بحق اور تین بچیاں زخمی ہوئیں۔

پاکستان نے ایرانی کارروائی کو خد مختاری کی مکمل خلاف ورزی اور اسے مکمل طور ناقابل قبول قرار دیا اور خبردار کیا ہے کہ اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ اور بھی تشویشناک ہے کہ یہ غیر قانونی عمل پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے کے متعدد چینلز کے موجود ہونے کے باوجود ہوا ہے۔ 

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے پہلے ہی تہران میں ایرانی وزارت خارجہ میں متعلقہ سینئر عہدیدار کے پاس شدید احتجاج درج کرایا جا چکا جبکہ ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔

پاکستان نے کہا کہ حملے کے نتائج کی مکمل ذمہ داری پوری طرح سے ایران پر عائد ہوگی۔ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ دہشت گردی خطے کے تمام ممالک کے لیے مشترکہ خطرہ ہیں۔ جس کے لیے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے۔ 

پاکستان نے کہا کہ اس طرح کی یکطرفہ کارروائیاں اچھے ہمسایہ تعلقات کے مطابق نہیں ہیں اور یہ دو طرفہ اعتماد اور اعتماد کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!