ایرانی صدر کی المناک موت پر عمران خان کا گہرے دکھ کا اظہار

ایرانی صدر کی المناک موت پر عمران خان کا گہرے دکھ کا اظہار

ہیلی کاپٹر کے حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی المناک موت کا سن کر ہمیں گہرا رنج ہوا ہے
ایرانی صدر کی المناک موت پر عمران خان کا گہرے دکھ کا اظہار

Webdesk

|

20 May 2024

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی المناک موت کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور قیادت سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے ہیلی کاپٹر حادثے میں زندگی کی بازی ہارنے والے مرحوم ایرانی صدرکی جنگ زدہ عوام کے لیے ان کی حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مصیبت زدہ فلسطینی عوام کے لیے اپنے ملک کی پرعزم حمایت کی قیادت کی۔

عمران خان نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی المناک موت کا سن کر ہمیں گہرا رنج ہوا ہے۔ 

سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہماری پوری حمایت اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور قیادت کے ساتھ ہے کیونکہ ہم ان کے غم اور آزمائش کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 19ئی کو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سمیت 9 دیگر افراد کے ساتھ زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ 

یہ المناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب 63 سالہ سیاستدان آذربائیجان میں ایک ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد ایک منصوبے کا آغاز کرنے جا رہے تھے۔

تقریب کے بعد، رئیسی اور ان کے ساتھی تین ہیلی کاپٹروں کے قافلے میں ایک اور پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے لیے روانہ ہوئے۔تاہم رئیسی کا ہیلی کاپٹر ٹیک آف کرنے کے فورا بعد رابطہ منقطع ہوگیا۔

سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کے سربراہ محسن منصوری نے میڈیا کو بتایا، "دوپہر ایک بجے کے قریب صدر تبریز سے دو منصوبوں کا افتتاح کرنے کے لیے روانہ ہوئے، لیکن ہیلی کاپٹر جانے کے فورا بعد رابطہ منقطع ہو گیا۔

"انہوں نے مزید کہا کہ "تین ہیلی کاپٹر تبریز سے روانہ ہوئے، لیکن آدھے گھنٹے بعد، صدر کو لے جانے والے سے دو کا رابطہ ٹوٹ گیا۔"ایرانی میڈیا کے مطابق رئیسی کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث آذربائیجان کی سرحد پر گر کر تباہ ہوا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!