یوم دفاع پاکستان کا ملی جوش و جذبہ دیدنی، جی ایچ کیو میں بڑی تقریب ہوگی

یوم دفاع پاکستان کا ملی جوش و جذبہ دیدنی، جی ایچ کیو میں بڑی تقریب ہوگی

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے
یوم دفاع پاکستان کا ملی جوش و جذبہ دیدنی، جی ایچ کیو میں بڑی تقریب ہوگی

ویب ڈیسک

|

6 Sep 2024

 ملک میں یوم دفاع بھر پور جوش و جزبہ سے منایا جائے گا جبکہ اس دن کی مناسبت سے بڑی تقریب کل جی ایچ کیو میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 59ویں یوم دفاع کے موقع پر دن کا اغاز روایتی انداز سے وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومت میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا۔

اس کے علاوہ نماز فجر میں ملک بھر میں وطن عزیز، سلامتی کیلیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی جبکہ  شہدا کے مزارات پر تقاریب ہوں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب بھی منعقد کی جائے گی اس کے علاوہ جی ایچ کیو میں بھی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں وزیراعظم بطور مہمان خصوصی جبکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ مسلح افواج کے سربراہان، سفرا اور ارکان اسمبلی بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!