یونان کشتی حادثے پر ایف آئی اے کے دو افسران گرفتار
ویب ڈیسک
|
20 Dec 2024
یونان میں پیش آنے والے حادثے پر ایف آئی اے کے دو افسران کو گرفتار کر کے تین انسانی اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے یونان کشتی حادثے میں ملوث 3 انسانی اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان ےک مطابق ایئرپورٹ سے مسافروں کو جانے کی اجازت دینے والے دو امیگریشن افسران انسپکٹر زبیر اشرف اور شاہد عمران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق دونوں افسران فیصل آباد ایئرپورٹ پر تعینات تھے اور انہوں نے مسافروں کی اسکریننگ کے معاملے میں سنگین لاپرواہی و غفلت کا مظاہرہ کیا۔
ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے کے 18 متاثرین نے فیصل آباد ایئرپورٹ سے لیبیا کا سفر کیا تھا،17 متاثرین کو یونان کشتی حادثے میں ریسکیو کر لیا گیا تھا جبکہ سفیان نامی متاثرہ شہری کی حادثے میں موت ہوگئی ہے۔
Comments
0 comment