آزاد کشمیر کے بعد کے پی کے مختلف علاقوں میں حکومتی ٹیکس کے خلاف احتجاج شروع

آزاد کشمیر کے بعد کے پی کے مختلف علاقوں میں حکومتی ٹیکس کے خلاف احتجاج شروع

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حكومت ٹيكسوں كے نفاذ كے حوالے سے اپنا فيصلہ مؤخر كرے۔
آزاد کشمیر کے بعد کے پی کے مختلف علاقوں میں حکومتی ٹیکس کے خلاف احتجاج شروع

Webdesk

|

14 May 2024

آزاد كشمير كے بعد خيبرپختونخوا كے مالاكنڈ ڈويژن ميں بھی ٹيكسز نفاذ كے خلاف تاجر برادری  سراپا احتجاج بن گئی۔

مالاكنڈ ڈويژن كی خصوصی حيثيت ختم كرنے اور ٹيكسز كے نفاذ كے خلاف آج مكمل شٹرڈاؤن وپہيہ جام ہڑتال ہوئی۔ سوات، دير اور بونير سميت ڈويژن بھر ميں  ٹريڈرفيڈريشن كی كال پر تمام چھوٹے بڑے تجارتي مراكز بند رہے۔

دوسری جانب پرائيوٹ ايجوكيشن نيٹ ورك نے بھی آج  اسكول بند كرنے كا اعلان كيا ہے جبكہ ڈويژن بھر ميں  وكلا نے بھی احتجاج كی حمايت كردی ہے۔

ٹريڈرز فيڈريشن كے مطابق 1979 ميں  ملاكنڈ ڈويژن كو معاہدے كے تحت 100 سال كيلئے ٹيكس فری قرار ديا گيا تھا، مجوزہ ٹيكسوں  كو نفاذ معاہدے كی خلاف ورزی ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حكومت ٹيكسوں  كے نفاذ كے حوالے سے اپنا فيصلہ مؤخر كرے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!