آزاد کشمیر میں مظاہروں کے دوران بھارتی پروپیگنڈا اپنی موت آپ مرگیا
ویب ڈیسک
|
13 May 2024
آزاد کشمیر میں مظاہروں کے دوران بھارتی پرچم کی تصاویر بنانے اور پُرتشدد واقعات اپنی موت آپ مر گئے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور گندم پر سبسڈی کےحوالے سے گزشتہ ایک سال سے جدوجہد کرنے والی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اب عالمی میڈیا کی خبروں کی زینت بن گئی ہے جبکہ بھارت بھی اس پر پاکستان کے خلاف اپنا بغض کھل کر نکال رہا ہے۔
آزاد کشمیر میں گزشتہ تین روز سے عوامی احتجاج اور مظاہرے شدت اختیار کررگئے ہیں جس کے دوران ناخوشگوار واقعات بھی پیش آئے اور پولیس کے سب انسپکٹر کی شہادت جبکہ ایس ایچ او سمیت 16 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
مظاہروں کے دوران پُرتشدد واقعات کے بعد آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارت کی حمایت کے حوالے سے بینرز لگائے گئے جنہیں بھارتی میڈیا نے بہت زیادہ کوریج دی اور مظاہرے کے دوران اپنا بھرپور پروپیگنڈا کیا۔
اب جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مرکزی قیادت نے ان پرتشدد واقعات سے نہ صرف لاتعلقی کا اظہار کیا بلکہ بھارت کے منفی پروپیگنڈہ کو بھی بے نقاب کر دیا۔ تمام ممبران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہماری تحریک پر امن ہے اور رہے گی ۔
سوشل میڈیا پر ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران نے اپنے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ریاست پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مکار دشمن بھارت کا میڈیا مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو دبانے کے لیے بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ قیادت نے اس بات کا یقین دلوایا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور انشا اللہ مقبوضہ کشمیر بھارت سے آزاد کروا کر پاکستان کا حصہ بنائیں گے۔
Comments
0 comment