زیر سمندر ایک کیبل خراب، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ

زیر سمندر ایک کیبل خراب، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ

پی ٹی اے نے تصدیق کردی
زیر سمندر ایک کیبل خراب، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ

ویب ڈیسک

|

2 Jan 2025

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عوام کیلیے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زیر سمندر ایک کیبل خراب ہوگئی جس کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ قطر کے قریب زیر سمندر کیبل اے اے ای-1 میں خرابی کی اطلاع ملی ہے۔ یہ کیبل پاکستان کی بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک کے لیے استعمال ہونے والی سات کیبلز میں سے ایک ہے۔

اعلامیے کے مطابق کیبل خراب ہونے سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اور ملک بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کی سروس متاثر ہوسکتی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق خرابی کو دور کرنے کے لیے اقدامات جاری متعلقہ ٹیمیں خرابی کو دور کرنے کے لیے متحرک ہیں جبکہ صورت حال کی نگرانی جاری ہے اور اس حوالے سے صارفین جو جلد آگاہ کردیا جائے گا۔

صارفین سے تعاون کی درخواست براہ کرم سروس کی بحالی تک تحمل کا مظاہرہ کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!