22 hours ago
بھارتی خاتون نے یوٹیوب کیریئر کیوں چھوڑ دیا؟حیران کُن وجہ سامنے آگئی
Webdesk
|
26 Dec 2024
بھارت سے تعلق رکھنے والی خاتون یوٹیوبر نے اپنے چینل کی کامیابی کیلیے لاکھوں کی سرمایہ کاری کرنے کے باوجود بہتر رزلٹ نہ ملنے پر یوٹیوب کیریئر سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے 250 سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔
ٹوئٹر پر ایک پوسٹ بہت تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں بھارتی یوٹیوبر نالنی جوناگڑھ بتایا کہ وہ پچھلے تین سال میں اپنے چینل پر 8 لاکھ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کے بعد مزید ڈالنا چھوڑ رہی ہیں، انھوں نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب انھیں یوٹیوب سے کوئی آمدنی نہیں ملی۔
نالنی جوناگڑھ یوٹیوب پر Nalini`s Kitchen recipe کے نام سے کوکنگ چینل چلاتی تھیں۔ نالنی نے اپنی ٹویٹ میں باورچی خانے کے لوازمات اور اسٹوڈیو کا سامان فروخت کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ یوٹیوب کیریئر میں ناکام رہی ہوں، اس لیے میں اپنے باورچی خانے کے تمام لوازمات اور اسٹوڈیو کا سامان فروخت کررہی ہوں۔
مالی نقصان کا ذکر انہوں نے بتایا کہ آج یہ اعتراف کرتی ہوں کہ میں نے باورچی خانے کی تعمیر، اسٹوڈیو کا سامان خریدنے اور پروموشن کیلیے اپنے یوٹیوب چینل پر تقریبا 8 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی۔ لیکن واپسی نہ ہونے کے برابر ہے۔
نالنی نے دیگر لوگوں کو بھی مشورہ دیا کہ آن لائن پلیٹ فارمز کو بھی تھوڑی قسمت کی ضرورت ہوتی ہے، لہذا یہ عقلمندی ہے کہ آمدنی کے بنیادی ذریعے کے طور پر ان پر انحصار نہ کریں۔ اگلے دن آپ کے بیدار ہونے سے پہلے ہی آپ کی دکان بند ہوسکتی ہے۔
Comments
0 comment