بل گیٹس کا اپنی سوانح حیات تحریر کرنے کا فیصلہ

بل گیٹس کا اپنی سوانح حیات تحریر کرنے کا فیصلہ

بل گیٹس کی جانب سے یہ اعلان ایک بلاگ پوسٹ میں کیا گیا۔
بل گیٹس کا اپنی سوانح حیات تحریر کرنے کا فیصلہ

Webdesk

|

5 Jun 2024

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی سوانح حیات تحریر کریں گے۔

بل گیٹس کی جانب سے یہ اعلان ایک بلاگ پوسٹ میں کیا گیا۔

Source Code: My Beginnings نامی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کی یہ سوانح حیات فروری 2025 میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اس کتاب میں ان کی ابتدائی زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی۔

اس کتاب میں بل گیٹس کی جانب سے مائیکرو سافٹ کی بنیاد رکھنے کے فیصلے کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جوانی میں وہ اپنے والدین سے لڑتے تھے، کسی اپنے کو اچانک کھونے کا احساس اور کالج سے لگ بھگ نکالے جانے جیسے واقعات اس کتاب میں موجود ہوں گے۔

بل گیٹس کے مطابق یہ سوانح حیات مائیکرو سافٹ یا گیٹس فانڈیشن یا ٹیکنالوجی کے مستقبل کے بارے میں نہیں، بلکہ یہ ایک انسان کی ذاتی کہانی ہے۔

البتہ اس سوانح حیات میں مائیکرو سافٹ کے اندرونی آپریشنز اور بل گیٹس کے دیگر کاروباری فیصلوں پر تحریر نہیں کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!