چیٹ جی پی ٹی آپ کو آگے رشتوں سے دور کرسکتا ہے، ماہرین نے بڑا انکشاف کردیا

ویب ڈیسک
|
4 Apr 2025
اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ ’چیٹ جی پی ٹی‘ صارفین کے لیے مفید ثابت ہورہا تھا تاہم اب اس کے بڑے نقصانات سامنے آئے ہیں۔
اوپن اے آئی اور ایم آئی ٹی میڈیا لیب کی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر مناسب طریقے سے استعمال کیا جائے، تو چیٹ جی پی ٹی صارفین کے جذباتی مسائل کو کم کرنے اور سماجی رابطوں کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
اس تحقیق کا مقصد یہ جاننا تھا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹس کس طرح لوگوں کی ذہنی صحت کو مثبت طریقے سے متاثر کر سکتے ہیں۔
اس کے لیے ایم آئی ٹی کے محققین نے ایک رینڈمائزڈ کنٹرولڈ ٹرائل (آر سی ٹی) کیا، جس میں 1 ہزار شرکاء نے 4 ہفتوں تک چیٹ جی پی ٹی کو اپنی روزمرہ زندگی میں استعمال کیا۔
نتائج سے پتہ چلا کہ جن لوگوں نے اعتدال کے ساتھ اور صحیح طریقے سے اس ٹول کو استعمال کیا، ان میں تنہائی کا احساس کم ہوا اور سماجی تعلقات بہتر ہوئے۔
محققین نے نوٹ کیا کہ چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرنے والے صارفین اسے ایک معاون ٹول کے طور پر دیکھتے ہیں، جو انہیں جذباتی سہارا فراہم کرتا ہے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مصنوعی ذہانت کے ٹولز کو دانشمندی سے استعمال کیا جائے، تو یہ انسانوں کی سماجی زندگی کو مثبت طریقے سے تبدیل کر سکتے ہیں۔
Comments
0 comment