فیس بک اور انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرنے والے صارفین کیلیے چونکا دینے والی خبر
ویب ڈیسک
|
13 May 2024
فیس بک اور انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شیئر کرنے والے صارفین کیلیے چونکا دینے والی انتہائی اہم خبر سامنے آئی ہے ۔
ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی سائٹ کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام پر روزانہ کروڑوں تصاویر پوسٹ کی جاتی ہیں اور کمپنی اپنے سرور میں محفوظ میں ہونے والی تصاویر کو آرٹی فیشل انٹیلیجنس ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے استعمال کررہی ہے۔
اس بات کا انکشاف میٹا کے چیف پراڈکٹ آفیسر کرس کوس کی جانب سے ایک انٹرویو کے دوران کیا اور بتایا کہ فیس بک اور انسٹا گرام پر عوامی سطح پر دستیاب تمام تصاویر کو ٹیکسٹ ٹو امیج جنریٹر ماڈل ایمو کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ نجی مواد کو ڈیٹا ٹریننگ کے لیے استعمال نہیں کرتے، ہم ایسی تصاویر کو بھی استعمال نہیں کرتے جو لوگوں نے صرف اپنے دوستوں سے شیئر کی ہوتی ہیں، ہم صرف پبلک فوٹوز سے اے آئی ماڈلز کو تربیت دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹا کا ٹیکسٹ ٹو امیج ماڈل حیران حد تک معیاری تصاویر تیار کر سکتا ہے، کیونکہ انسٹا گرام میں آرٹ، فیشن، کلچر اور دیگر لاتعداد تصاویر موجود ہیں۔
Comments
0 comment