گوگل میپس کو فالو کرنے والا ڈرائیور گاڑی سمیت نالے میں جاگری

ویب ڈیسک
|
27 Jul 2025
ممبئی: بھارت میں گوگل میپس کی ہدایات پر اندھے اعتماد کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک حادثہ پیش آیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ممبئی میں ایک کار گوگل میپس کے دکھائے گئے راستے کی پیروی کرتے ہوئے نالے میں جا گری۔ خوش قسمتی سے، خاتون ڈرائیور کو بحفاظت بچا لیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل میپس نے ڈرائیور کو بیلاپور پل کے نیچے کا راستہ دکھایا تھا، جبکہ اصل سڑک پل کے اوپر تھی۔ ایپ کی غلط رہنمائی کے باعث کار نالے میں گر گئی۔
عینی شاہدین اور امدادی اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون کو بچا لیا۔ بعد ازاں، ان کی کار کو بھی کرین کی مدد سے نالے سے نکال لیا گیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ گوگل میپس پر اندھے بھروسے کی وجہ سے کوئی حادثہ پیش آیا ہو۔ ماضی میں بھی اسی طرح کے کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔
گزشتہ نومبر میں بھی ایسے ہی ایک واقعے میں بھارت میں ایک گاڑی گوگل میپس کے راستے کی پیروی کرتے ہوئے زیر تعمیر پل سے نیچے گر گئی تھی، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
#FLASH: Around 1 AM, a woman’s car plunged into a creek after Google Maps directed her to a dead-end near Belapur.
— The New Indian (@TheNewIndian_in) July 26, 2025
Nearby coastal security personnel rushed to rescue the woman from the submerged vehicle.
@MumbaiPolice @MahaCyber1 @road_lovers @IndAutoJourno @googlemaps… pic.twitter.com/yjnQCimliO
Comments
0 comment