ہائیکنگ کے دوران بچوں نے انتہائی قیمتی چیز دریافت کرکی،ماہرین بھی حیران
ماہرین نے بھی دریافت کی تصدیق کردی
ویب ڈیسک
|
12 Jun 2024
امریکا میں پہاڑوں پر چہل قدمی کرنے والے تین بھائیوں نے ایسی نایاب چیز دریافت کرلی جس کو دیکھ کر ماہرین بھی دنگ رہ گئے ہیں۔
یہ دریافت امریکا کے علاقے نارتھ ڈکوٹا میں دس، 9 اور 7 سال کے بچوں کو ہائیکنگ کے دوران کوئی چیز ابھری ہوئی نظر آئی۔
اس حوالے سے انہوں نے اپنے والد کو آگاہ کیا اور پھر ماہر حیاتیات سے رابطہ کیا گیا جس نے مشاہدے کے بعد تصدیق کی کہ یہ قدیم ڈائنوسار ٹی ریکس کی باقیات ہیں۔
ان بچوں میں دو بھائی دس سالہ جیسن جبکہ 7 سالہ لائم اور انکا کزن کیڈن شامل ہیں جبکہ بچوں کے ہمراہ کیڈن کے والد بھی تھے جنہوں نے ماہر حیاتیات سے رابطہ کیا۔
سائنسی ماہرین کی تصدیق کے بعد اب ان باقیات کو میوزیم میں عوامی نمائش کیلیے پیش کیا جائے گا۔
Comments
0 comment