خلا بازی کی دنیا میں پاکستان بازی لے جانے کو تیار

خلا بازی کی دنیا میں پاکستان بازی لے جانے کو تیار

پاکستان کی جانب سے تیاریاں مکمل، سیٹلائٹ 31 جولائی کو لانچ کیا جائے گا
خلا بازی کی دنیا میں پاکستان بازی لے جانے کو تیار

ویب ڈیسک

|

27 Jul 2025

پاکستان نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کرنے کی تیار مکمل کرلی ہے اور اس کو 31 جولائی 2025 کو لانچ کیا جائے گا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان سپیس اینڈ اپرایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے فخر کے ساتھ پاکستان کے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی چین کے ژچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر (XSLC) سے 31 جولائی 2025 کو لانچنگ کا اعلان کیا ہےْ

یہ سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے، جو زمینی مشاہدے کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق یہ قومی سطح پر وسیع پیمانے پر اطلاق کو سپورٹ کرے گا، جن میں فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے پریسجن زراعت، انفراسٹرکچر کی ترقی اور شہری پھیلاؤ کی نگرانی، اور علاقائی منصوبہ بندی کو ممکن بنانا شامل ہیں۔ یہ سیلاب، زمینی کھسکاؤ اور زلزلوں کی بروقت انتباہ فراہم کرکے نیز گلیشیئرز کے پگھلاؤ اور جنگلات کی کٹائی پر نظر رکھ کر آفات کے انتظام کی کوششوں کو بھی مضبوط بنائے گا۔

اعلامیے کے مطابق اس کے علاوہ،سیٹلائٹ نقل و حمل کے نیٹ ورکس کی نقشہ سازی اور جغرافیائی خطرات (جیوہیزرڈز) کی نشاندہی کر کے سی پیک جیسی قومی ترقیاتی پہلوں کو بھی سپورٹ کرے گا اور مختلف ماحولیاتی حالات میں اس کی ڈیٹا حصول کی صلاحیتیں اسے ماحولیاتی نگرانی اور وسائل کے انتظام کے لیے ایک انتہائی اہم اثاثہ بناتی ہیں۔

اس ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی لانچنگ، نیز پاکستان کے موجودہ ریموٹ سینسنگ بیڑے جس میں (پی آر ایس ایس-1 (جولائی 2018 میں لانچ ہوا) اور ای او-1 (جنوری 2025 میں لانچ ہوا) شامل ہیں میں اس کا انضمام، ملک کی خلائی بنیادوں پر انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنائے گا۔

یہ اقدام قومی خلائی پالیسی اور سپارکو کے ویژن 2047 کے مطابق ہے، جس کا مقصد ہمارے ملک کو خلائی ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کے میدان میں پیش پیش مقام پر پہنچانا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!