خلیج بنگال میں سمندری طوفان بننے کا امکان

خلیج بنگال میں سمندری طوفان بننے کا امکان

ہوا کا کم دباؤ آئندہ دو تین روز میں ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے
خلیج بنگال میں سمندری طوفان بننے کا امکان

Webdesk

|

21 May 2024

خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان پیدا ہوگیا۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان پیداہوگیا، جنوبی خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ہوگیا ہے اور  ان دنوں سطح سمندر کے درجہ حرارت معمول سے زائد ہیں۔

ماہرین کے مطابق معمول سے زائد درجہ حرارت ہوا کے کم دباؤ کی شدت میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق آئندہ تین سے چار دن میں یہ طاقتور ڈیپ ڈیپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے اور آنے والے دنوں میں ڈیپ ڈیپریشن کا شدت اختیار کرکے سمندری طوفان بننے کا امکان ہے۔

سمندری طوفان کے رخ اور اس کی شدت آنے والے دنوں میں واضح ہوگی اور سمندری طوفان بننے کی صورت میں ریمل نام رکھا جائےگا جوعمان کا تجویزکردہ ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!