7 hours ago
کم عمر انٹرنیٹ صارفین کو ایلون مسک نے خوش خبری سنادی

ویب ڈیسک
|
21 Jul 2025
انٹرنیٹ کی مشہور کمپنی ایلون مسک نے بچوں کیلیے اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
مسک کے مطابق اس چیٹ بوٹ کو بے بی گروک کا نام دیا جائے گا جس کو بنانے کا مقصد بچوں کو تفریح کے مواقع اور معلومات فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ یہ گروک کا ایک سادہ ورژن ہوگا جس میں کم عمر صارفین کے محفوظ تجربے کو یقینی بنایا جائے گا۔ مسک کے مطابق ایپ میں بچوں کے لیے محفوظ اور تعلیمی رابطوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایلون مسک کی کمپنی ایکس نے 2023 میں گروک نامی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرایا تھا، جس کا مقصد دیگر اے آئی ماڈلز جیسے چیٹ جی پی ٹی، گوگل جیمنائی اور دیگر سے مقابلہ کرنا تھا۔
گروک دیگر اے آئی چیٹ بوٹ کے مقابلے میں منفرد اور ایکس پر سروسز دے رہا ہے۔
Comments
0 comment