کراچی: چھینے گئے موبائل کا آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والا سافٹ ویئر انجینئر گرفتار

کراچی: چھینے گئے موبائل کا آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والا سافٹ ویئر انجینئر گرفتار

ملزم ایک سیکنڈ میں پاسورڈ ختم کرنے کا بھی فن جانتا تھا، پولیس
کراچی: چھینے گئے موبائل کا آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والا سافٹ ویئر انجینئر گرفتار

ویب ڈیسک

|

12 May 2024

کراچی کے علاقے پیر آباد پولیس نے چوری و چھینے ہوئے موبائل فونز کی آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل اور پاسورڈ کریک کرنے والے سوفٹ ویئر انجینئر کو گرفتار کر کے 13 موبائل فونز ، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم مارسل خان فرنٹیئر موبائل زون مارکیٹ میں مہنگے چھینے ہوئے موبائل فونز کی آئی ایم ای آئی سستے اور خراب موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر سے تبدیل کرتا تھا جسے پیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ملزم کے متعلق مکمل معلومات حاصل کرنے کے بعد گرفتار کیا۔

ملزم کے قبضے سے 13 موبائل فونز ، لیپ ٹاپ جس میں آئی ایم ای آئی تبدیلی کے مختلف سافٹ ویئر ، ڈیوائسز ، یو ایس بی ، ڈونگل ڈیوائس اور ہارڈ ڈسک سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ اسٹریٹ کرمنلز سے مبینہ طور پر چھینے ہوئے موبائل فونز لیتا ہے اور سافٹ ویئر کی مدد سے ان کا آئی ایم ای آئی نمبر چند منٹوں میں تبدیل کر دیتا ہے جبکہ گرفتار ملزم چھینے گئے موبائل فونز سمیت نان پی ٹی اے موبائل فونز کی بھی آئی ایم ای آئی تبدیل کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہا تھا۔ 

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!