کورنگی آتشزدگی ، زیر زمین کروڑوں سال پرانی چٹانوں میں گیس اور کوئلے کے بڑے ذخائر کا انکشاف

کورنگی آتشزدگی ، زیر زمین کروڑوں سال پرانی چٹانوں میں گیس اور کوئلے کے بڑے ذخائر کا انکشاف

کورنگی میں پانچ روز قبل لگی آگ کی شدت برقرار، مزید کئی روز تک جاری رہنے کا انکشاف
کورنگی آتشزدگی ، زیر زمین کروڑوں سال پرانی چٹانوں میں گیس اور کوئلے کے بڑے ذخائر کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

2 Apr 2025

کراچی کے علاقے کورنگی کریک کے مقام پر پانچ روز قبل بورنگ کے دوران لگنے والی اچانک آگ اور اسکی شدت کے حوالے سے اہم انکشاف ہوا ہے۔

ماہر ارضیات نے انکشاف کیا کہ آگ کے نمونوں میں لیتھیم گیس اور کوئلے کے خواہد ملے ہیں۔

ماہر ارضیات ڈاکٹر عدنان خان نے پاکستان کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا اور کہا کہ جس مقام سے میتھین گیس خارج ہورہی ہے وہاں قدرتی گیس کے ذخائر کا قومی امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورنگی کریک کے زیر زمین چٹانوں میں دراڑیں موجود ہیں جو گیس کو سطح پر لانے میں مدد دے رہی ہیں، اس مقام پر گیس کے ذخائر کے لیے ارضیاتی سروے کیا جائے۔

انہوں نے اپیل کی کہ آگ کو فوری طور پر محفوظ طریقے سے بجھایا جائے تاکہ گیس کے ضیاع کو روکا جاسکے اور پھر پریشر کی پیمائش کی جائے تاکہ گیس کے ذخیرے کا تخمینہ لگایا جاسکے ۔

جس مقام پر گیس خارج ہورہی ہے وہ تہہ دار چٹانیں ہیں، اس مقام پر دو تہیں موجود ہیں جو ڈھائی کروڑ سال پرانی ہیں۔

ان چٹانوں میں گیس کے ساتھ کوئلے کی موجودگی کے بھی آثار ہیں، بڑے ذخیرے کی موجودگی کی صورت میں آگ مہینوں تک جاری رہنے کا بھی خدشہ ہے۔

کراچی کی ساحلی پٹی پر 1963 سے 2019 تک کے تیل و گیس کی تلاش کے ڈیٹا سے کورنگی کریک میں ہائیڈرو کاربن زخائر کی موجودگی کے واضح اشارے ملے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!